sahafion ko dhamkian wazir e azam notice len

صحافیوں کو دھمکیاں، وزیراعظم نوٹس لیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شمیم شاہد اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے اسلام آباد کے سینئر صحافی ڈاکٹر سعدیہ کمال اور کراچی کے سینئر اینکر علی سرور کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے حکومتی اداروں کو اس سلسلے فرائض منصبی فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ھے ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر سعدیہ کمال اور کراچی جیسے اھم شہر میں علی سرور کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور دھمکیاں کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پچھلے کئی دنوں سے ملک بھر بالخصوص کراچی ۔ اسلام آباد اور پشاور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ھوتا جا رگس ھے جبکہ حکمران طبقات اور سیکورٹی اداروں کے ذمہ داران اقتدار لے حصول کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مشت و گریبان ھے ۔ شمیم شاہد اور راجہ ریاض نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ڈاکٹر سعدیہ کمال اور علی سرور خان کو دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں