sahafion ko darpesh masail keliye legal aid committee qaim

صحافیوں کو درپیش مسائل کیلئے لیگل ایڈ کمیٹی قائم

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے میڈیا ہاوٗسز میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے سینئر نائب صدر محمد منصف کی سربراہی میں لیگل ایڈ کمیٹی قائم کر دی ، جبری برطرفیوں، کم تنخواہوں ، تںخواہوں میں تاخیر، بقایاجات سمیت دیگر حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔یہ فیصلہ کے یوجے دستورکے صدر خلیل ناصر کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جہاں صحافیوں کے مسائل پر تفصیلی غورکیا گیا۔اجلاس میں بول ملازمین کو تنخواہوں سے اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے کا معاملہ بطورخاص زیربحث آیا۔اجلاس میں بول انتظامیہ کی جانب سے کراچی بیورو کی ملازمین کی جبری برطرفی پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ جلد بول انتظامیہ سے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔جنرل سیکریٹری کے یوجے دستور نعمت خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بول انتظامیہ نے ملازمین کے ساتھ رویہ درست نہ کیا تواحتجاج کے ساتھ ساتھ جلد متعلقہ فورمز سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔کے یو جے دستورکے اجلاس میں میڈیا ہاوسزمیں صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے لیگ ایڈ کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس میں صحافیوں کو جبری برطرفیوں ،کم تنخواہ ،تنخواہوں میں تاخیر سمیت دیگر حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گااجلاس نے روزنامہ جنگ، دی نیوز،امت ،بول نیوز،نیوزون سمیت دیگر اداروں میں تنخواہوں فی الفور ادائی پر زور دیا ۔ مزید براں انہوں نے کراچی کے تمام صحافیوں سے کہا کہ وہ قانونی مدد کے لیے کے یو جے دستور کی قانونی کمیٹی سے رابطہ کریں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں