tamaam asasay declare kar rakhe hen

صحافیوں کی تقسیم ناکام بنائیں گے، لاہور جرنلٹس ایسوسی ایشن۔۔

 لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے صحافیوں کو پلاٹ دینے کی آڑ میں فیز-2 کو دبانے اور صحافی برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین میں احسن ضیاء، صدر خالد ابراہیم، جنرل سیکرٹری عامر ملک، دیگر عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ممبران نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے لاہور کے صحافیوں کے فیز-2 کے دیرینہ مطالبہ کو ختم کرنے اور پلاٹوں کی تقسیم میں امتیازی رویہ اپناتے ہوئے نیوز روم کے صحافیوں کو فہرست سے یکسر نکالنے پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ رپورٹرز کو 7 مرلے اور فوٹوگرافرز/کیمرا مین کو 3 مرلے کے پلاٹ دینے میں بھی امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے۔لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فیز-2 کے حصول کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی، اور مطالبہ کیا کہ تمام صحافیوں کو فیز-2 کے تحت بلا امتیاز و تفریق لاہور پریس کلب کی فہرستوں کے مطابق ایک جیسے سائز کے پلاٹ دئیے جائیں اور کسی قسم کی تفریق نہ برتی جائے۔ ورنہ لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن ہر فورم پر احتجاج کرے گی اور صحافی برادری کی تقسیم کی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں