کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد کی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی زبیر پرویز اور سیکریٹری شبیہہ الحسن سے ایل ڈی اے ہیڈ آفس میں ملاقات،صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہاکس بےصحافی کالونی بلاک 2٫3٫3A اور 68 میں ترقیاتی کام، ڈاکومینٹیشن اور بلاک 68 کی ڈیمارگیشن کے حوالے سے الاٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی تاکہ جلد از جلد ان کالونیوں کو آباد کیا جاسکے، صدر کراچی پریس کلب نے ایل ڈی اے اسکیم 42 کی لیز کا چلان جمع کرانے پر ڈی جی کا شکریہ ادا کیا، سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ ہاکس بے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کراچی پریس کلب کی کوششوں سے حکومت سندھ نے ترقیاتی اسکیمیں منظور کی ہوئی ہیں ان تمام اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،بلاک 68 کے حوالے سے ایل ڈی اے حکام اور الاٹیز کا خصوصی اجلاس بہت جلد منعقد کیا جائے گا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر پرویز نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح صحافیوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو آباد کرنا ہے، ہر بلاک میں ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں بلاک 3 اے میں بھی ترقیاتی کام کروائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات کی خصوصی کوششوں سے ایل ڈی اے بلاک 42 کی لیز کا کام ہوگیا ہے، ہم کراچی پریس کلب کی قیادت کے ساتھ صحافیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں کوشاں رہے ہیں اور یہ تعاون آگے بھی جاری رہے گا، ڈی جی ایل ڈی اے نے سیکریٹری ایل ڈی اے کو پریس کلب کے اراکین کی ڈاکومینٹیشن میں معاونت کے لئے پیر کو ایل ڈی اے کا نمائندہ کراچی پریس کلب بھیجنے کی ہدایت کی، آخر میں ڈی جی ایل ڈی اے نے نو منتخب مجلس عاملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔
صحافیوں کی سوسائٹیاں آباد کرنا اولین ترجیح۔۔
Facebook Comments