sahafion ki sehat or life insurance shuruh karne ka faisla

صحافیوں کی صحت اور لائف انشورنس شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وہ سندھ بھر کے صحافیوں کے مسائل کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صحافیوں کو صحت اور لائف انشورنس کی سہولت دینے کے لئے منصوبہ شروع کیا جائے جس کے لئے وہ سندھ کابینہ کے سامنے تجاویز پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر میں صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کو جو گرانٹس دی جاتی ہیں وہ صحافیوں کے فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس اور حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ کے یو جے کے وفد کی قیادت صدر کے یو جے اعجاز احمد  اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی کر رہے تھے  ملاقات میں پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی۔ نائب صدور سعید جان بلوچ۔ جنید خانزادہ۔ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل  حامد شیخ کے یو جے کے دیگر عہدیداروں میں ناصر شریف۔ لبنی جرار۔ طلحہ ہاشمی۔ رفیق بلوچ شامل تھے۔ جبکہ حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی قیادت آفتاب میمن کر رہے تھے۔  ملاقات کے دوران سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی۔ ڈائریکٹر محمد سلیم خان  اور محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صحافتی تنظیموں کے وفود شرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات سندھ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ صحافتی رہنمائوں  نے سندھ بھر میں صحافیوں کے مسائل پر وزیر اطلاعات سے تفصیلی گفتگو کی۔ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل میں فوٹوگرافرز کو فوٹو جرنلسٹس کی حیثیت دینے کے لئے بل میں ترمیم کرنے اور صحافتی تنظیموں کو بھرپور نمائندگی دینے کی وزیر اطلاعات نے یقینی دہانی کرائی۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد میں صحافی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے ان کی خواہش ہے کہ صحافیوں کے درمیاں اتحاد رہے اور تمام صحافتی تمظیمیں یکجا ہوکر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔کے یو جے کے رہنمائوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہر سطح پر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابقہ وفاقی حکومت نے صحافیوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ سندھ حکومت صحافیوں کو علاج اور لائف انشورنس فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بنائے کیونکہ آج کے دور میں یہ دونوں بڑے مسائل ہیں۔ ویسے بھی شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ پہلے بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں اور صحافیوں کے تمام تر مسائل سے با خبر ہیں انشاء اللہ تھوڑے ہی عرصے میں صحافیوں کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنا ان کی سب سے بڑی ترجیح ہوگی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں