بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار سلیم صافی اور خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الزامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظوراحمد نے آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑی پارٹی کے سربراہ کو یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ بغیر کسی ثبوت کے الزمات لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ایف یو جے اور ہماری تمام یو جیز بغیر ثبوت کے صحافیوں پر بے بنیادالزامات کی مذمت کرتی رہی ہیں اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس کسی بھی صحافی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہوں تو انہیں صحافتی تنظیموں کے سامنے رکھے جاسکتے ہیں نہ کہ جلسے و جلوسوں اور شوشل میڈیا پر کسی کی کردار کشی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے رویوں سے نہ صرف ہماری صحافی برادری کو تشویش ہے بلکہ ہم اس قسم کے الزمات کو صحافیوں کو بدنام کرنے کی سازش سمجھتے ہیں اس طرح کی کردار کشی سے کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے ورکرز کو کرصحافیوں کے خلاف اشتعال دلا کر نقصان پہچاسکتے ہیں اگر کسی سیاسی جماعت پاس کے ثبوت ہیں تو عدالتی راستہ بھی اختیارکیا جاسکتا ہے اس کیلئے قانون میں واضح طور پر گنجائش موجود ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی یو جے ورکروں کو اشتعال دلانے کوآزادی صحافت کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے پی ایف یو جے اور بی یو جے نے ہر پلیٹ فارم پر اپنے ورکرز اور صحافیوں کا دفاع کیا ہے اور ہم آئندہ بھی اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کے صحافیوں کو ہدف تنقید بنانے کا فوری نوٹس لے اور جلد کوئی لائحہ عمل تیارکرے ۔
صحافیوں کی کردار کشی نامنظور، بی یوجے۔۔
Facebook Comments