sahafion ke tahaffuz keliye moiyassar qanoon saazi ki zaroorat hai

صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی صدارت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، اجلاس میں کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے اجلاس کے شرکاء کو شہید جان محمد مہر کی برسی کے موقع پر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بریفنگ دی ، اجلاس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ ، صدر کے یو جے طاہر حسن خان ، کے یو جے دستور کے صدرحامد الرحمن ، پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری محمد  منصف  اور رانا جاوید عمران نے شرکت کی، اجلاس میں ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے جان محمد مہر کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور بہت جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں لیکن تاحال قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔ اجلاس نے صحافیوں پر حملوں کو آزادی صحافت پر شب خون مارنے اور صحافیوں کو ان کے فرائض سے روکنے کی سازش قرار دیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یوم آزادی کی سرگرمیوں کے بعد شہید جام محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لائیں گے اور حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کو بے نقاب کریں گے۔ اجلاس نے وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔#

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں