sahafion ki jaan ko khatra akele safar na karne ka hukum

صحافیوں کی جان کو خطرہ،اکیلے سفر نہ کرنے کا حکم۔۔

بنوں میں صحافیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں، بنوں پولیس نے صحافیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں کی جانب سے تھریٹ لیٹر جاری کیاگیا ہے، جس میں صحافیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، لیٹر میں صحافیوں سے کہاگیا ہے کہ غیرضروری جگہوں پر کوریج کے لئے جانے میں احتیاط کریں، صحافی اپنی سیکورٹی یقینی بنائیں، گھروں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں، بنوں پولیس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ صحافی غیرضروری  اور اکیلے سفر سے گریز کریں سفر کی پیشگی اطلاع کسی کو نہ دیں۔۔ اجنبی شخص کو اپنے آپ سے دور رکھیں، متعلقہ تھانہ ایس ایچ او اور کنٹرول روم کا نمبر تمام صحافی اپنے پاس رکھیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں