لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میں ہردلعزیز مشہورپکوان دیسی بکرے کے پائے، بونگ، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی، تل واے کلچے، چائے اوردیگرکھانے مہیا کئے گئے ۔ فیملیز خصوصا بچوں کی تفریح کے لئے شملہ پہاڑی میررفیق پارک میں جھولے اور جمپنگ کیسل بھی نصب کئے گئے جسے ممبران نے خوب سراہا ۔ سنڈے برنچ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ممبران اور ان کے اہل خانہ نے پریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری اور سیکر ٹری زاہد عابدنے کہا کہ منتخب گو رننگ باڈی اپنے عہدکونبھاتے ہوئے ممبران اور ان کی فیملیز کو سہولیات پہنچانے کےلئے کوشاں ہے اورممبران کی فیملیزکےلئے کلب کا ماحول مزید بہترین بنا یا جارہاہے۔انھوں نے کہاکہ کلب کو فیملی کلب بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انھوں نے کیفے ٹیریا کمیٹی اورکلب کیفے ٹیریا سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔