محکمہ اطلاعات سندھ حکومت کی طرف سے پریس کلبس اور صحافتی تنظیموں کو جاری کردہ مختلف گرانٹس اور فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ۔ تفصیلات کے مطابوق سندھ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر ایک ارب 37 کروڑ کی گرانٹ منظورکیں۔ جس کے مطابق پاکستان پریس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کو بیس لاکھ روپے جاری کئے گئے۔۔ سی پی این ای کو ایک کروڑ، کراچی پریس کلب کیلئے پانچ کروڑ، حیدرآباد پریس کلب کیلئے ڈھائی کروڑ، سکھر، لاڑکانہ ، نوابشاہ اور میرپورخاص پریس کلب کے لئے پچاس،پچاس لاکھ، حیدرآباد یونین آف جرنلٹس کیلئے پچاس لاکھ، کے یوجے، پی ایف یوجے اور ایس یوجے کیلئے پچاس ، پچاس لاکھ اور سندھ جرنلٹس کونسل کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔۔
Facebook Comments