sahafion keliye mukhtas arazi ke kaghzaat buj ke hawale

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے  ویلفیئر فنڈ میں اضافے کا فیصلہ۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی سے سینئر صحافیوں کے وفد نےگزشتہ روز ملاقات کی۔ وفد میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید ،کوئٹہ پر یس کلب کے صدر عبدالخالق رند، سینئر صحافی سلیم شاہد، شہزادہ ذوالفقار اور نور الہٰی بگٹی شامل تھے۔ جبکہ ڈائیریکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافیوں کی رہائشی کالونی کے قیام کی پیشرفت، میڈیا اکیڈمی کوئٹہ کی فعالی، صحافیوں کے لیے قائم ویلفیئر فنڈ کی سیڈ منی اور کوئٹہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافے اور صوبے کے دیگر اضلاع کے پریس کلب کے لیے گرانٹ ان ایڈ کے اجراء سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ان کا وژن ہے کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے ایک مناسب ماحول فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے واضح ہدایات کی ہیں جن میں صحافیوں کی رہائشی کالونی کے قیام کے منصوبے پر جلد عمل درآمد میڈیا اکیڈمی کوئٹہ کی فعالی اور میڈیا اکیڈمی کے لیے فرنیچر اور سالانہ گرانٹ سمیت دیگر ضروری جزئیات کی فراہمی شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں جن میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم ویلفیئر فنڈ کی سیڈ منی اور کوئٹہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے پریس کلبز کو گرانٹ ان ایڈ کا اجراء بھی کیا جا ئے گا جبکہ صوبائی حکومت نے ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے ہاکرز کی مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کے ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے تاکہ صحافی برادری کے مسائل حل کرتے ہوئے ان کے روزگار کا بھی تحفظ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں