sahafion ki falah o bebood ke liye har mumkin taawun karunga

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا، ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے باعث صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب میں دعوت حلیم میں شرکت کے دوران کیا۔ قبل ازیں پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی اور کے یو جے کے عہدیداروں نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین نے جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبران کی ہیلتھ انشورنس قابل تعریف اقدام ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں