پاکستان میں آزادی صحافت پر امریکہ کا موقف بھی آگیا تاہم محکمہ خارجہ ترجمان نے نئے امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات بارے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانا نہیں چاہیے، صحافیوں کو کبھی بھی جبر کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے،وزیر خارجہ ٹونی بلنکن دنیا بھر میں آزادی صحافت پر بات کرچکے ہیں، ٹونی بلنکن سے پاکستانی صحافت کی آزادی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کا حق کا احترام کریں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments