صحافیوں کے لئے مختص اراضی جرنلسٹس کوآپریٹو سوسائٹی کے نام منتقل، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کاغذات بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے حوالے کردئیے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو بلوچستان نے صحافیوں کے لئے مختص اراضی محکمہ اطلاعات سے جرنلسٹس کوآپریٹو سوسائٹی کے نام منتقل کردی ہے، جمعہ کو وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منتقلی کے کاغذات بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کے حوالے کئے اس موقع پر بی یو جے کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور خان، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان جرنلسٹس کوآپریٹو سوسائٹی کے صدر سلیم شاہد جبکہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد اور وزیر اعلٰی کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔
Facebook Comments