hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا خیرمقدم۔۔

     کراچی یونین  آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سابقہ شہباز حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی منظوری کا تسلسل قرار دیا اپنے ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ ہے کہا  کہ نگراں حکومت کی وزیر خزانہ شمشاد اختر اگر انشورنس کمپنیوں کو رقوم جاری کر دیتی تو آج تک ہزاروں صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا ہو جاتا ،دیر اید درست اید، موجودہ وفاقی حکومت کا صحافیوں کے ساتھ یہ عہد وفا ہے جس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کراچی یونین اف جرنلسٹس کی سابقہ تحلیل شدہ باڈی کو اس حوالے سے ڈیٹا فارم جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں لیکن اس عمل میں سستی کا مظاہرہ کیا گیا تھا کے یو جے کی مجلس عاملہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس بلا تفریق ہوگی اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ماضی میں من پسند انشورنس کمپنیوں کو نواز کر ذاتی مفادات حاصل کیے گئے اور کراچی کے صحافیوں کو لولی پاپ دیے گئے جو اب ہرگز نہیں ہوگا۔ بیان میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے ہیلتھ انشورنس کی منظوری عمل میں آئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں