وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے میڈیا ورکرز اینڈ جرنلسٹس 2023کے تحت رجسٹریشن فارم کا آن لائن اجراء کر دیا۔ رجسٹریشن فارم وزارت اطلاعات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی ویب سائیٹس پر ریڈ لنک کے ساتھ موجود ہے، ملک بھر سے صحافی ہیلتھ انشورنس کے حصول کیلئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ پیر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے ہمراہ آن لائن رجسٹریشن فارم کا اجراء کیا۔
Facebook Comments