کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز نے کورونا جیسے وبائی مرض کے دور میں یونین کی طرف سے فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کےاعلان کو سراہا اور تجویز دی کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء سندھ اور بالخصوص کراچی کے صحافیوں سے کیا جائے۔جس پر گورنر سندھ کی جانب سے اس تجویز کو سراہااور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کورونا جیسی وبائی بیماری کے اس دور میں صحافی حضرات نے بھی کو رونا واریئرز کی حیثیت سے مختلف بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔آج پوری دنیا اس وبائی مرض سے دوچار ہے اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ اس وبائی مرض کے حوالے سے معاشرے کو آگاہ کرنے میں صحافیوں کی زیادہ ذمہ داری ہے۔وہ ماسک پہننے ، مناسب فاصلے اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی پروگراموں کے ذریعے پیغام پھیلائیں۔خاص طور پر دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جانی چاہئے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ این سی او سی حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اور اس عزم کے ساتھ اپنے اور دوسروں کا دفاع کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور صحافی برادری کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔گورنر سندھ سے ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مختلف مشکلات،چیلنجوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور اس سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کیں۔

صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا ،کراچی سے آغاز کی تجویز۔۔
Facebook Comments