لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈ قائم کیا جائے گا ۔ اراکین کو مشکلات میں ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ سرپرست اعلیٰ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن شہزاد چغتائی کی صدارت میں منعقدہ لبرا اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر تنویر سید ، سینیئر نائب صدر جوہر مجید شاہ ، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید جنید احمد ، سیکریٹری مالیات عابد عباسی ، میڈیا کو آرڈینیٹر سید محبوب جشتی ، اراکین گورننگ باڈی نوید صدیقی ، فیصل راجپوت ، بلال ظفر سولنگی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا ، جس کے زریعہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی ۔ صحافیوں کی صحت اور رہائشی مسائل کے حوالے سے بھی اجلاس میں گفتگو ہوئی ۔
