وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پنجاب پیری اربن ہائوسنگ سکیم کے تحت چھوٹے شہروں اور قصبوں میں مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات کوچھت فراہم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں 26 تحصیلوں میں 3 ہزار کنال پر مشتمل منصوبے کا آغاز اپریل سے ہو گا۔۔ صحافیوں کے لئے فراش ٹائون میں 4 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کو 21 ہزار 700 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 10 ہزار 239 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ کم آمدن والے غریب افراد کو یہ فلیٹ 14 لاکھ میں دیاجائے گا۔ حکومت پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دیگی۔

Facebook Comments