pemra bill media workers media houses ki mushtarka kamiyabi karaar

صحافیوں کیلئے 15 لاکھ سالانہ کی مفت صحت سہولیات۔۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کی تقریب میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں اور فنکاروں کے لئے صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔کارڈ کے تحت صحافی، میڈیا ورکرز، فنکار اور ٹیکنیکل ریسورس صحت کی سہولیات مفت لے سکیں گے، وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجراء بھی کردیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہفتہ قبل صحت بیمہ کارڈ سے متعلق اسٹیٹ لائف کیساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے،وزیراعظم کی ہدایت پرصحافیوں اور فنکاروں کے لئے صحت کارڈ کااجرا کیاگیا۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ صحافی، میڈیا ورکر اور فنکار ملک کے 1200اسپتالوں میں سالانہ 15لاکھ روپے کی مفت صحت سہولیات حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے فرض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کے لیے40لاکھ روپے فنڈ زکا اعلان کیا، کسی بھی حادثہ میں جان سے ہاتھ دھونے کی صورت میں اس فنڈ سے اس کے لواحقین کو چالیس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔قبل ازیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میڈیا ورکرز، صحافیوں اور فنکاروں کیلئے وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری پرتین ارب روپے، مالی سال2023-24کے دوران جے ایس ایچ کیو کی سکیورٹی سے متعلقہ ضروریات کیلئے وزارت دفاع کیلئے 50کروڑ روپے کی منظوری دیدی ، کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں