kia hum lahore press club ke mujrim nahi

صحافیوں کیلئے ایک ارب کا فنڈ مختص کرنے پر اظہار تشکر۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ،فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کے رواں مالی سال کے دوران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ایک ارب روپے کے تاریخی جرنلسٹس انڈونمنٹ فنڈ کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جرنلسٹس انڈونمنٹ فنڈ کی رقم میں تاریخ ساز اضافہ صوبائی حکومت کی صحافی دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ان کا کہناہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر شعبوں کی طرح صحافت اور اس سے منسلک میڈیا پرسنزکوصرف وعدوں پر نہیں رکھابلکہ عملی طور پر اولین ترجیح دی ہے جو اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت میڈیا، میڈیاورکرز اور عام صحافیوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس ہوشربا دورمیں یہ فنڈزبے روزگار صحافیوںاورمیڈیاورکرزکو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ فرائض کی انجام دہی میں شہیدہونے یاوفات پاجانے والے میڈیاورکرز کے خاندانوں کی کفالت کے لئے بھی استعمال ہوں گے۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اس موقع پر سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیراطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری کو بھی ایک ارب روپے کے خطیر فنڈ کے اجراءمیں اپناکلیدی کردار ادا کرنے پر خصوصی طورپر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کاکہناتھا کہ بلاشبہ سیاست ،حکومت اور صحافت کا چولی دامن کاساتھ ہے ، مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نے مریم نوازشریف کی قیادت میں صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سرفہرست رکھاہے ۔ گورننگ باڈی نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدراخلاق باجوہ اور سیکرٹری خواجہ حسان احمد سمیت تمام فعال اراکین کابھی اس تاریخ سازاقدام کے لئے اپنی عملی معاونت فراہم کرنے پرشکریہ اداکیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں