sahafion ke wafad ki wazir e ala balochistan se mulaqat

صحافیوں کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، اہم فیصلے ۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا ہائوسنگ سوسائٹی کی اراضی محکمہ اطلاعات سے جرنلسٹس کوآپریٹیو سوسائٹی کے نام منتقل کرنے ، تعطل کا شکار ترقیاتی منصوبے میں تیزی لانےسمیت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلوچستان کے صحافیوں کی غیرجانبداری ، روایات اور اقدار کے بارے میں الفاظ اور خیالات قابل قدر ہیں ، بلوچستان کے صحافی صوبے کی مخصوص روایات اور اقدار کے امین ہیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد ، جنرل سیکرٹری عبدالشکور خان ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر و جرنلسٹس کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدرسلیم شاہد پر مشتمل وفدنے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ کو نمائندہ وفد کی ان سے گزشتہ ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفد کے تمام مطالبات کو حقیقی قرار دیتے ہوئے انکی منظوری دی ۔بیان میں جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کی اراضی سوسائٹی کے نام منتقل کرنے ، تعطل کا شکار منصوبے میں تیزی لانے ، کوئٹہ پریس کلب ، جرنلسٹس اکیڈمی اور جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ کی سیڈ منی میں خاطر خواہ اضافے کے احکامات سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں