صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی پنجاب کےصوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے ملاقات، وفد میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آبادنیئر علی، سیکرٹری فنانس نیشنل پریس کلب وقار عباسی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری شامل تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفد کےمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پہنچنے پر صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیرنے انہیں خوش آمدید کہا، نیشنل پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزراء کوصحافیوں کی صحت اور پنجاب کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے تحریری طور پر تجاویز بھی پیش کیں، وفد نے وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو نیشنل پریس کلب آمدکی دعوت دی اور صحافیوں کے مسائل سننے کی درخواست بھی کی جس پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مسائل کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیمپ آفس راولپنڈی کے دورے کی دعوت قبول کر لی، اس موقع پرخواجہ سلمان رفیق کا وفد سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان رہنمائی کا کردار ادا کرتا ہے،جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کو عوام میں اجاگر کرنے پر میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے،نظام صحت کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلدنیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیمپ آفس راولپنڈی کا دورہ کرینگے