پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں لالہ رحمان سموں، خالد کھوکھر اور لالہ اسد پٹھان سمیت خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر اعظم خان مستوئی ، جنرل سیکرٹری نوید احمد کھوڑو سمیت نوجوان صحافی جی ایم حیدری کی انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن سے اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں شہید جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قاتلوں سمیت چند روز قبل روپڑی کے قریب ببرلو کے نوجوان صحافی حیدر مستوئی پر لوٹ مار کی واردات کے دوران قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری سمیت صحافیوں کو کرمنل اور غنڈہ عناصر کی جانب سے مختلف قسم کی دھمکیوں سے صحافی رہنماؤں نے اپنی اور صحافی برادری کی سخت تشویش سے آگاہ کیا گیا ۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یقین دلایا کہ سندھ پولیس اپنے ہر ممکنہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں ضرور لائے گی ۔