نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا ہے کہ ہم صوبے میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے جدید خطوط پر کام کررہے ہیں، صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،کے ٹی این سکھر کے بیورو چیف جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے بہت جلد بہتر نتائج سامنے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد سے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے نگراں وزیر داخلہ برگیڈیئر حارث نواز سے کے ٹی این سکھر کے بیورو چیف جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اصل قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے باوجود تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جس سے صحافی برادری اور شہید کے اہل خانہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے وزیر داخلہ سے کراچی پریس کلب کے سینئیر ممبر اختر شاہین رند اور ان کے اہل خانہ سے گذشتہ دنوں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں نقد رقم موبائل فونز اور کار چھینے کے افسوسناک واقعے پر پولیس کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اختر شاہین رند کے ساتھ ہونے والی سنگین واردات کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ پولیس حکام سے جواب طلبی کی جائے، اس موقع پر سنئیر صحافی اختر شاہین رند نے وزیر داخلہ کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر حارث نواز نے کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے ہم نے دونوں معاملات پر پولیس حکام کو احکامات جاری کئے ہوئے ہیں، ہم صحافیوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے اور بہت جلد آپ کی تمام شکایات کو دور کریں گے۔
صحافیوں کی تمام شکایات دورکرینگے، نگراں وزیرداخلہ۔۔
Facebook Comments