وزیر اعظم کے ترجمان فہد حسین نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے قائم کمیشن جلد کام شروع کردے گا ، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت میڈیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی بی اے کراچی میں سینٹر آف ایکسی لینس ان جرنلزم اینڈ پریس فریڈم ، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اینڈ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کے تعاون سے منعقد سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمپوزیم میں میرپورخاص میں2007ء میں قتل صحافی زبیر مجاہد کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، سینئر صحافی حامد میر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ہیگ میں ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر میں ایسے صحافیوں کے قتل کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے جن کے مقدمات تاحال التوا کا شکار ہیں اور ان کی مکمل تحقیقات نہیں ہوسکی ہیں ان میں پاکستانی صحافی زبیر مجاہد کا معاملہ بھی زیر غور آیا کہ ان کے قتل کو اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا ہے، صحافی منیزے جہانگیر نے کہا کہ صحافیوں کے قتل پر سوالات پوچھنا ضروری ہے ، ان کا پلیٹ فارم صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے والوں کی مدد کرتا ہے، صحافی اویس توحید، نذیر لغاری، مہمل سرفراز، امبر رحیم شمسی نے ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے اور اب صحافی خوداپنے اوپر سینسر لگا رہے ہیں ، سیاسی اور سماجی عدم استحکام کی وجہ سے صحافیوں کو قتل کرنے والے چھوٹ جاتے ہیں اس ساری صورتحال کا مقابلہ عوامی ٹربیونل جیسے غیر روایتی حل کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، سمپوزیم میں صحافیوں، طلبا اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں کراچی میں فرانسیسی قونصل جنرل الیکسس اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی شامل تھے، تقریب میں صحافی اسد طور کے ساتھ گفتگو کے دوران طنز نگار مرتضیٰ اور مصطفیٰ چوہدری کی پرفارمنس بھی شامل تھی، اس سے قبل سی ای جے نے پریس کلب اور صحافیوں کی یونینوں کے نمائندوں کے درمیان ایک مکالمے کا اہتمام کیا، اس میں دیگر شہروں کے صحافی بھی شامل تھے جس میں شرکا نے صحافیوں کو درپیش حفاظتی چیلنجز اور ان کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے متعدد سفارشات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں جس میں کہا گیا ہے کہ قتل کیے گئے صحافیوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے تعاون سے ایک ’پیپلز ٹربیونل‘ قائم کریں۔
صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن جلد کام شروع کریگا، فہدحسین۔۔
Facebook Comments