sahafi ko dhamki dene par saza milegi

صحافیوں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی میں پیش۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹیشنرز بل 2021 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا کے یو جے کی سفارشات پر مبنی بل صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جسے اسپیکر نے کمیٹی کے سپرد کردیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد اس بل کی منظوری دیں تاکہ یہ باقاعدہ قانون بن سکے  کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ا رکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے قوانین کراچی یونین آف جرنلسٹس کا دیرینہ مطالبہ ہے آج کا دن اس حوالے سے تاریخی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی اور پھر سندھ اسمبلی میں  جرنلسٹ پروٹیکشن بل پیش کیا گیا۔ کے یو جے نے ملک میں صحافیوں کیخلاف بڑھتے جرائم کی موجودہ صورتحال میں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین کی طرف وفاقی اور سندھ حکومت کےاقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے اور اسے سراہتے ہوئے ایک دفعہ پھر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی منظوری دیں بل پیش کیے جانے کے بعد اسکے  قانون بننے کی راہ میں اب صرف ارکان اسمبلی کی منظوری باقی ہے ۔ کے یو جے نے اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس بل کی تیاری سے کابینہ سے منظوری اور اسمبلی میں پیش کیے جانے تک ذاتی دلچسپی لی ۔ بل میں کے یو جے کی سفارشات بھی شامل ہیں جو کے یو جے کے وفد نے ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں انہیں تحریری طور پر پیش کی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں