شہید صحافی نصر اللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھیوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جو شہید صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر وحید راجپر ، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی ، سندھ جرنلسٹس کونسل کے غازی جھنڈیر ، کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، ملیر پریس کلب کے صدر حنیف سومرو، جسقم کے الاہی بخش بکک، عوامی جمہوری پارٹی کے ایاز چانڈیو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے خیر محمد مگسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ حکومت نے جو مہلت مانگی تھی وہ ختم ہوگئی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے حقیقی قاتل گرفتار نہیں اب ہم حکومت کے خلاف سخت گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ہم وزیر اعلی ہائوس ، سندھ اسمبلی یا پھر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔ ہم صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے بہت جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مظاہرے میں کراچی پریس کلب، کے یو جے، ملیر پریس کلب کے ممبران ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صحافتی تنظیموں کا احتجاج۔۔
Facebook Comments