sahafion ke masail tarjeehi buniyaad par hal kiye gye

صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے ہیں، سیکرٹری اطلاعات۔

سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن نے آج کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد سے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ پریس کلب کے اراکین کو دیئے گئے پلاٹوں پر مبنی صحافی کالونیوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے جس کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور کراچی پر یس کلب کے صدر اور سیکریٹری پر مبنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن نے کہا کہ اس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے آج ان کی پریس کلب آمد کامقصد بھی یہی ہے کہ مذکورہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کی باہمی مشاورت سے کمیٹی کا پہلا اجلاس بلانے کے لئے ضروری مشاورت کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے منعقد کیا جائے۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے بقایا اراکین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ صحافی کالونی اسکیم 42 سے تجاوزات کو ہٹانے اور اس کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی کام کے جلد آغاز کے ساتھ ساتھ صحافی کالونی نیو ملیر ہاوسنگ سوسائٹی اور صحافی کالونی تیسر ٹاؤن کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کی بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں