صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق عملدرآمد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن اور اجلاس کے منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دئیے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
Facebook Comments