fawaad chaudhary sahafion ke mukhalif kyu

صحافیوں کیلئے ذاتی گھر، صحت کارڈ کی سہولت دینے کا اعلان۔۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرنٹ اورٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی۔ ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اورڈرامہ کا احیا پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جارہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ دوہزار اٹھارہ میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیاجارہا ہے۔۔ پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کیا جارہا ہے۔۔ انشااللہ یکم جون تک اسے ایچ ڈی کردیں گے جب کہ پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی رواں سال کے آخر تک ایچ ڈی کردیاجائے گا۔۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں