بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت صدر بی یو جے سلمان اشرف منعقد ہوا اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل صحافیوں کی فلاح و بہبود ‘ جرنلسٹس ہاؤسنگ سکیم میں پیشرفت سمیت مختلف امور پر سیرحاصل بحث ہوئی اور اس ضمن میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں رپورٹرز ‘ کیمرہ مینوں اور دیگر کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور بندش پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور میڈیا مالکان سے اپیل کی گئی کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں اجلاس میں جبری برطرف کئے گئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے فورم پر آواز اٹھانے اور بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کی حلف برداری کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ۔
