وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پاکستان کے استحکام کے لیے صحافی برادری نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں، وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ورکنگ صحافیوں کی عزت و وقار اور روزگار کو یقینی بنانے کے لیے اپنا پورا کردار ادا کرتا رہوں گا،وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ملکر پنجاب بھر کے چھ ہزار صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز کے لیے ذاتی کوشش سے ایک ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ سے منظوری کرئواں گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے پریس کلب کی نو منتخب باڈی سے ملاقات کی، اور کامیابی پر مبارکباد دی۔
Facebook Comments