کراچی پریس کلب میں دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔کیمپ میں کراچی پریس کلب کے ممبرز اور انکے اہلخانہ مستفید ہوئے ۔دو روزہ کیمپ میں لرننگ لائسنس اور پرانے لائسنس کی تجدید کی گئی۔مجموعی طور پر500 سے زائد ممبران اور انکی فیملیز نے لرننگ لائسنس بنوائے اور مستقل لائسنسوں کی تجدید کروائی۔کیمپ کی نگرانی جوائنٹ سیکرٹری کے پی سی ثاقب صغیر نے کی،پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی اور سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے ڈی ایل برانچ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے ممبران اور انکی فیملیز کے لئیے اس طرح کے کیمپ مستقبل میں بھی لگائے گا۔

Facebook Comments