صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت صحافیوں کیخلاف کوئی فوجداری مقدمہ زیرسماعت نہیں ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس وقت صحافیوں کیخلاف کوئی فوجداری مقدمہ زیرسماعت نہیں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
Facebook Comments