imran khan ka naam channels par nashar karne par koi pabandi nahi

صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمے قابل قبول نہیں، عمران خان۔۔

اتحادی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بھی میدان میں آگئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا “تبدیلئی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جھوٹے پرچوں کے ذریعے صحافیوں ارشد شریف، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔خیال رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد، صابر شاکر کے خلاف میر پور خاص اور عمران ریاض کے خلاف ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمیع ابراہیم کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں