سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق عمل کرنے کا حکم دیا تھا،ایف آئی اے نے عدالتی حکم کا جائزہ لیا ہے،فی الحال صحافیوں کیخلاف ایف آئی اے میں کوئی بھی تحقیقات زیرالتوا نہیں ،ایف آئی اے نے تمام انکوائریاں نمٹا دی ہیں ، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر کیس نمٹا دیا۔
Facebook Comments