pemra ka jhukao malikan ki taraf

صحافیوں کے خلاف مقدمہ کا کیس کازلسٹ سے خارج۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس منسوخ کردیا گیا۔ ایک روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے،جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، صحافی جاوید چوھدری، شاہد میتلا، پیمرا، پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کئے تھے۔ہائی کورٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کا کیس لسٹ میں سے کینسل کردیا گیا۔ اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر تھی۔ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کیس کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں