ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں غیر قانونی شادی ہالز کی خبر نشر کرنے پر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں شادی ہال مالکان نے غیرقانونی شادی ہالز کی خبر نشرنے کے خلاف دو صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے شادی ہال مالکان کی درخواست مسترد کردی۔۔عدالت نے شادی ہال مالکان سے دستاویزات طلب کرلیں۔۔شادی ہال مالکان نے خبر نشر کرنے پر صحافی سلمان شہاب اور امیر الدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ صحافیوں کے وکیل عامر حسین ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔شادی ہال مالکان صحافیوں کو انکی صحافتی ذمہ داری ادا کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شادی ہال مالکان نے صحافیوں پر بھتہ طلب کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کیے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔ شادی ہال مالکان عدالت میں ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کرسکے ہیں۔۔
صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد۔۔
Facebook Comments