پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی حافظ آباد کے 8 صحافیوں کیخلاف من گھڑت بے بنیاد ایف آئی پر حافظ آباد آمد اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی، مہر حمید انور دلو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر خارج نہ کی گی تو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے اور جس کا دائرہ پورے پاکستان تک جائے پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔صحافی کا کام کوریج کرنا تھا جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں برجدارہ میں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے کے سلسلے میں گے تھے نہ ہی صحافیوں کسی غیر قانونی سرگرمی ملوث ہیں کسوکی پولیس کی جانب سے صحافیوں پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کر دیا گیا جو صحافیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے سیاستدانوں کی آپس کی جھگڑوں میں صحافیوں کو کیوں گھسیٹا جا رہا ہے۔ہم آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں پر دی گی ایف آئی آر سے صحافیوں کو نکالا جائے. پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے کہا ہم صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اگر پنجاب حکومت اور پولیس ایف آئی آر سے صحافیوں کو نہیں نکالتی تو ہم احتجاجی کال دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔۔