sahafion ke khilaaf jaraim rokna hoga

صحافیوں کے خلاف جرائم روکنا ہوگا، ایپنک۔۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ملک گیر سب سے بڑی تنظیم ایپنک نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع  پر کہا ہے کہ اس وقت فلسطین میں درجنوں صحافیوں کو قتل کردیا گیا ہے قتل وغارت کی خبروں کو سوشل میڈیا پر ختم  کردیا جاتا ہے عالمی طاقتیں صحافیوں کے خلاف جرائم کو ختم کرائیں۔آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر۔سیکرٹری جنرل دارا ظفر۔ سینئر وائس چیئرمین  شکیل یامین کانگا ۔وائس چیئرمین جویریہ صدیق ۔وائس چیئرمین رانا محمد یوسف ۔کلیم شمیم۔مجتبی رضوان سید صمد مینگل .عاصم لطیف ۔نواز طاہر ۔عبدالودود بیگ سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت صحافیوں سے متعلق خطرناک ممالک میں شامل ہےارشد شریف شہید کے قتل کو سال سے زیادہ ہوگیا ہے مگر قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ  صحافیوں کے خلاف جرائم کو جلد روکنا ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں