sahafion ke ehel e khana ke liya aik roz junble adventure

صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے ایک روزہ جنگل ایڈونچر۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر پر ایک روزہ جنگل ایڈونچرکا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی پریس کلب کے اراکین کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر بچوں کو ایڈونچر ٹریل ، کم گیم ،حواس خمسہ اسکاوٹس گیمز ، بیڈ منٹن ، اندھیرے کا سفر ، مشاہدات ، بلندی سے اترنا ، ٹیم بلڈنگ گیمز، آرچری ، گن شوٹنگ ، فٹ سال ، ٹیبل ٹینس ، ٹیک بال اور دیگر سرگرمیاں کرائی گئیں ۔ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صوبائی کمشنر اور چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل سندھ جسٹس(ر) حسن فیروز نے کہا کہ اسکاوٹس کی تربیت بچوں میں خود اعتمادی کے ساتھ دیگر خصوصیات اسے دوسرے بچوں سے ممتاز کرتی ہیں ۔کراچی پریس کلب ہر سال اس طرح کے کیمپ کا انعقاد باقائدگی سے کرتی ہے جو اچھی روایت ہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے پریس کلب کے ممبران کے بچوں کیلئے اسکاوٹ کیمپس منعقد کئے جاتے ہیں جس سے ہمارے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے کیونکہ آج کے دور میں بچوں کے لئے بیرونی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ۔ دی ڈیموکریٹس اپنے ممبران کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔اسکاؤٹس کیمپس کے انعقاد سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔کراچی پریس کلب اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کا بچوں کی تربیت کے حوالے سے اشتراک اور کیمپس کا انعقاد اچھا عمل ہے۔ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کراچی پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو  بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔جنگل ایڈنچر کیمپ اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ سالانہ دو روزہ کیمپ نومبر میں منعقد کیا جائے گا ۔ تقریب میں بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین شمس کیریو، احتشام سعید قریشی اور دیگر موجود تھے، سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے لیڈر ٹرینر سید حبیب الدین ، محمد صادق جعفری ، محمد اسماعیل خان ، فاطمہ عبد اللہ، قاسم سولنکی، ناصر جمال اور دیگر نیایڈونچر کی سرگرمیاں کرائیں جبکہ دیگر انتظامات کراچی پریس کلب کے منیر عقیل انصاری ، نذیر احمد عباسی ، عادل سلطان ، عمیر یوسف ، کفیل الدین فیضان ، توقیر خان نے انجام دیئے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں