حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام ، سینئر نائب صدر آفتاب رند ، نائب صدر اصغر خانوٹ، جوائنٹ سیکریٹری امتیاز کھاوڑ، خازن رانا حمبل نے اپنے مشترکہ بیان میں میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے عہدیداروں پر غیرقانونی طورپر بلدیہ میرپورخاص میں داخلے پرپابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی رائے کیخلاف ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اس اقدام سے دستبردار ہوں بصورت ان کے اس اقدام کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی کا کام آزادانہ صحافت کرنا ہے اور اس کسی بھی سرکاری دھونس اور دھمکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Facebook Comments