tarjuman balochistan hukumat ka dora karachi press club

صحافیوں کے ایک مشاعرے کیلئے سندھ سرکار کے 10لاکھ روپے نقد۔۔۔

صحافتی ادارے تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ہیں میڈیا مالکان اپنے مالی مفادات کے حصول کی جنگ میں کارکنوں اور عامل صحافیوں کو ایدھن بنارہے ہیں۔سینئر صحافی اور انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ آغاخالد نے انکشاف کیا ہے کہ صحافیوں کے ایک مشاعرے کےلئے سندھ حکومت نے دس لاکھ روپے نقد دے کر سب کو حیران کردیا۔۔ وہ کہتے ہیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین ہے کہ آپ کی توجہ سے سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب اور کچھ  غیر مقبول صحافی تنظیموں کی بھاری مالی مدد کی یقینا آپ کی اور سندھ حکومت کی نیت ہمدردانہ اور مثبت تھی آپ کی حکومت اور خود ہماری اپنی برادری کے لیے کچھ کیسز میں یہ بھاری مالی مدد جگ ہنسائی کا سبب بنی، جس میں قصور وار وہ لوگ ہیں جو جانتے بوجھتے بھی آپ کو حقائق سے لاعلم رکھ رہے ہیں،آغاخالد کا کہنا ہے کہ ۔۔ کراچی پریس کلب آزادی اظہار، جمہوریت کی بحالی، آمریت کا بوریا بستر لپیٹنے میں سنہری حروف سے لکھی تاریخ کا حامل ادارہ ہے اس کی سالانہ فنڈنگ میں آپ جو بھی مدد کرسکتے ہیں دامے درمے سخنے کریں مگر صحافتی تنظیموں کو فنڈنگ کرتے وقت انکی اصلیت ضرور جانچ لیں جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سانحہ 1971 کے بعد طے کیے گئے جاہلانہ فارمولہ کے تحت  ملک کے ہر اہم ادارے اور تنظیم کو تقسیم در تقسیم کرکے کمزور کیا گیا جس کے نتائج آج ایسا کرنے والے خود بھی بھگت رہے ہیں ایسے میں کچھ لوگوں کو مشاعروں کے نام پر 10 لاکھ رپیہ وہ بھی نقد دینا کل حکومت اور پارٹی کے لیے باعث ندامت ثابت ہوگا آخر ایسی فنڈنگ کس قانون کے تحت کی جاتی ہے ہماری برادی حیران و ششدر ہے یقینا اس طرح کی بے قاعدگیاں آپ سے مخفی رکھی گئی ہوں گی خدارا آپ سے التجا ہے کہ سندھ حکومت کو پابند کریں کہ آئندہ صحافتی تنظیموں یا اداروں کو کوئی بھی فنڈنگ کریں تو برادری کی مقبول تنظیم کے یو جے صوبے کے دیگر شہروں کی یو جیز کے ذریعے کریں تاکہ نیک نیتی کے باوجود سندھ حکومت کے حصہ میں آئی بدنامی اور آنے والی آزمائشوں سے پارٹی اور صوبائی حکومت کو محفوظ رکھا جاسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں