لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاہے کہ صحافت سے وابستہ تمام شعبہ جات کے صحافیوں کے لئے پلاٹ فارآل کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہم صحافیوںکو تقسیم کرنے اور محروم کرنے کی نگران حکومتی پالیسی کسی صورت کامیاب نہیں ہوں دیں گے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس کی رائے میں لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کے پانچویں دن خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے مزید کہاکہ صحافی اپنے حق کے لئے کھڑے ہیں ، ہم کسی سے خوفزدہ نہیں اور نہ کسی سے ڈرتے ہیں، ہم اپنا حق چھین کر لیں گے اور سب دیکھ لیں کہ صحافی اپنے کازکے لئے اکھٹے اور متحد ہیں اور میں آج احتجاجی کیمپ میں شرکت کرنے والے صحافی اور صحافتی تنظیموں کا مشکورہوں کہ وہ اپنے حق کے لئے نکلے ہیں اور ہم ضرور اللہ کی مدد سے اپنا حق وصول کرکے رہیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ سوموار 29 جنوری کو دوپہر 2.00بجے نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہورپریس کلب میں تمام صحافی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس کے بعد پلاٹ فار آل کی جدوجہد اور حصول کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جس کی روشنی میں تمام تر عملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں گے اور کسی صورت اپنے کازسے پیچھے نہیں ہٹے گے۔احتجاج میں سول سوسائٹی کی سیدہ دیپ اور پنجابی کے معروف شاعر بابا نجمی نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔ احتجاج میں جوائنٹ سیکرٹر ی جعفر بن یار، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ،رانا شہزاد، بابا عابد حسین، سینئر صحافی شفیق اعوان، سعید اختر، زاہد رفیق بھٹی، قمرالزمان بھٹی،فرخ عطا بٹ، ندیم نواز شیخ، آصف چوہدری، عبدالستار ترین، محمد اختر علی،اللہ رکھا بٹ، محمد زاہد، خواجہ آفتاب حسن،وسیم نیاز،پرویز الطاف،دین محمد درد،ضمیر آفاقی،مزمل گجر، جمیل شیخ، محمد عبداللہ،عمر شریف، منیب الحق، صداقت مغل، م س بٹ، ندیم سلیمی، خاور بیگ، رانا خالد قمر، قاضی طارق عزیز،سید فرزند علی،حامد نواز، مدثر خان، قاسم رضا،ندیم شیخ،شہزاد فراموش،رانا زاہد،ندیم رضا، قیصر چوہان،نواز طاہر، جہانگیر حیات، جمال احمد، تنویر احمد، میاں سرور، طارق شاہد ستی، سعید ورک، ایم اے ظہیر، غلام مرتضیٰ باجوہ، عمران علی،شیراز نثار، محمد علی جٹ، عاصم بھٹی، عتیق شاہ، حسنین ترمذی، حسنین اخلاق، فاروق شہزاد، محمد اکمل، ندیم احمد، طاہر چوہدری، حاجی نعیم، جاوید ہاشمی، ظہیر شہزاد، اے آر گل،شہزاد ملک، سجاد اعوان،محمد زبیر ، شیر علی، قاسم جٹ، ندیم ساجد، مرتضیٰ علی، عارف علی، محمد شاہد شریف، زبیر محفوظ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔