sahafion ke aghwa kisi ne batana gawara nahi kia

صحافیوں کے اغواپر کسی نے بتانا گوارا نہیں کیا،قائمہ کمیٹی۔۔

قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا ، ایجنڈے پر حکومتی اعتراض کے بعد سرکاری ٹی وی ہیڈ کواٹر میں قائمہ کمیٹی اجلاس نہ کرسکی، چیئرمین کمیٹی اور (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے سڑک پر ہی اجلاس بلا لیا اور میڈیا سے بات چیت کی ، وزیر اطلاعات فوادچوہدری، رانا شمیم،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدم شرکت، صرف انصار عباسی پہنچے حکومت کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اطلاعات موجود نہیں اسلئے اجلاس کسی اور دن رکھاجائے،اجلاس میں چیئرمین نے سابق جج رانا شمیم ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور انصا ر عباسی کو طلب کیا تھا، فوادچوہدری،راناشمیم اور ثاقب نثاراجلاس میں شریک نہیں ہوئے صرف انصارعباسی نے شرکت کی ،جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ایک سال سے درجن سے زائد کمیٹی کی میٹنگز ہوئیں، بطور احتجاج کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم کے بجائے سڑک پر کرنے پر مجبور ہیں ، جاوید لطیف نے کہا کہ و زرا ءکی ایک بڑی فوج ہے لیکن صحافیوں کے اغوا پر کسی نے آکر بتانا پسند نہیں کیا،کسی نے کمیٹی کو بریف کرنا گوارا نہ کیا کہ اغوا کیسے ہوئے اور وجہ کیا ہے ، ہمیں عدلیہ کا بڑا احترام ہے ، کمیٹی میں اپوزیشن ارکان بھی ہوتے ہیں اور حکومتی ارکان بھی ،کمیٹی میں کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرتا،یہاں کوئی وابستگی کااظہارنہیں کرتابلکہ وہ بات کرتاہےجس کی رولزاجازت دیتےہیں،جاوید لطیف نے کہا کہ میٹنگ میں انصار عباسی آئے ،لیکن رانا شمیم آئے اور نہ ہی ثاقب نثار صاحب آئے ، کمیٹی نےمتفقہ بات کی کہ کوئی ادارہ یاکمیٹی ارکان اسمبلی کوبلائےتووہ حاضرہوتےہیں،ارکان اسمبلی کو کوئی بھی ادارہ بلائے تو ارکان اسمبلی جاتےہیں، اس لئےپارلیمانی کمیٹی میں کسی کووضاحت کیلئےبلایاجائےتوآناچاہیے، جاوید لطیف نے کہا کہ وزیرصاحب کی خواہش پر میٹنگ رکھی گئی، اب وزیرصاحب کہتےہیں معاملہ عدالت میں ہےاس لیےاس پربات نہیں کی جاسکتی، جاوید لطیف نے کہا کہ ہم عدالتی کارروائی میں زیر زبر کی بھی بات نہیں کرسکتے،ہم کون سی ایسی بات کررہے ہیں ،یہ تو انکوائری کی اسٹیج تھی،ہم حقائق جاننا چاہتے تھے ،جاویدلطیف نے کہا کہ رولز کے تحت شہادت قلم بند کرنے یا دستاویزات طلب کرنےکااختیار کمیٹی کوہوتاہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں