یونائیٹڈجرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفدنے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کادورہ کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے میڈیا اینڈ ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر منیجرشعیب ہاشمی نے وفدکااستقبال کیا اورالخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کادورہ کرایا۔سیکرٹری جنرل یوجے ایف پی رضامحمد نےتنظیم کے اغراض ومقاصداورعہدیداروں کاتعارف کرایا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمدجمیل راشد نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی اورمختلف پروجیکٹس پربریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاامتیازانسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے۔سینئرنائب صدر یونائیٹڈجرنلسٹس فورم آف پاکستان مناظرعلی اور سیکرٹری جنرل رضامحمد نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت بلاشبہ بہت بڑی نیکی ہے ، جوادارے اورتنظیمیں یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔۔۔۔ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن یوجے ایف پی اورلاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبررضوان شمسی نے کہاکہ ہمارا مشن بھی مشکل وقت میں کارکن صحافیوں کویہ احساس دلاناہے کہ وہ تنہانہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔۔الخدمت فاؤنڈیشن کادورہ کرنے والوں میں جوائنٹ سیکرٹری یو جے ایف پی خالد تبسم،پروڈیوسرفراست سلیم جنجوعہ،بلاگرسید اسعدنقوی،شاعروادیب سیدذیشان الحسن گیلانی،بلاگرسدرہ اسلم،وی لاگرشاہ زیب خان اورحافظ بلال شامل تھے۔
