sahafion ka tahaffuz riasati zimedari ha

صحافیوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاوربیگ واراکین مجلس عاملہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی شعیب برنی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شعیب برنی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور انھیں قرار واقعی سزاءدلوائی جائے۔ یہ واقعہ شہر قائد کے امن وامان کو برباد کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے لہٰذ ا حکومت صحافیوں سمیت شہریوں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے عام انتخابات کے دوران بھی صحافی برادری کے تحفظ کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نگراں حکومت عام انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا بھی اس کی اہم ذمہ داری ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں