اطہر متین احمد شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور شہر میں امن کے لیے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ اسمبلی پریس گیلری میں بھر پور احتجاج کیااحتجاج کی قیادت سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کےصدر کامران رضی جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ نے کی احتجاج کرنے والے عہدیداروں میں پریس سیکریٹری دودو چانڈیو جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو خزانچی راہو وکیل سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی,سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسمبلی کاروائی کا واک اوٹ کیا توصوبائی وزیر اسمعیل راہو ۔شرمیلا فاروقی اور ڈاکٹر سہراب سرکی مزاکرات کرنے پریس گیلری پہنچے جہاں انھوں نے اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئیے کی جانے والے اقدامات سے صحافیوں کو آگاہ کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی قاتل قانون کے شکنجے میں ہوں گے احتجاجی صحافیوں نے پریس گیلری سے واک ہائوٹ کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں سندھ اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوئے جرنلسٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شرکت کی صحافی رہنماں کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کا دن دہاڑے قتل سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔صحافیوں کے تحفظ کے بلند بانگ دعوئوں اور قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یارو مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں حکومت وقت صحافیوں سمیت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث دن دہاڑے شاہراں پر صحافیوں کو اور عام شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے مگر افسوس کہ ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ اظہار رائے کی آزادی پر حملے جمہوریت اور ملک کیلئے نقصان دہ عمل ہے۔
