electronic crimes act mein bohot khamian hein wafaqi secretary ka aetraf

صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ۔۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران صحافیوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری بند کرنے کے معاملہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور سیاہ ماسک پہن کر احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا ،چیف وہپ عامر ڈوگر، امجدنیازی اور سائرہ بانونے سپیکر کی ہدایت پر پریس گیلری میں آ کر صحافیوں سے مذاکرات کئے ،سیکرٹری پی آر اے آصف بشیر چودھری نے کہاکہ مشترکہ اجلاس کے دوران سپیکر نے پریس گیلری بند کر کے انتہائی غلط اقدام کیا،ایسی روایات تو آمرانہ ادوار میں بھی نہیں ملتیں، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سپیکر کی توجہ اس جانب دلائی اور کہا کہ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا اور کہا جب تک ذمہ داران کا تعین نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ پریس گیلری بند ہونے کے معاملے پر ہم پی آر اے کے ساتھ ہیں۔فوری طور پر سپیکر سے مل کر معاملہ کرائیں گے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں